Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جاتی امراء اراضی کا انتقال منسوخی، ریکارڈ کیلئے رابطہ

جاتی امراٗ اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کی کارروائی کا ریکارڈ ...
شائع 26 اپريل 2021 06:49pm

جاتی امراٗ اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کی کارروائی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے شریف خاندان نے ریونیو ڈپارٹمنٹ سے رجوع کر لیا۔

یوسف عباس شریف کی جانب سے کی گئی درخواست عطا اللہ تارڑ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں جمع کروائی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے آفس پہنچے۔

لیگی رہنماؤں نے یوسف عباس شریف کی جانب سے جاتی امراٗ اراضی کے انتقال منسوخی کی کارروائی کا ریکارڈ مہیا کرنے کی درخواست جمع کروائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیگم شمیم اختر کے نام اراضی کا انتقال منسوخ کر کے پنجاب حکومت کے نام کر دیا گیا ہے، اراضی کے کیسوں میں درخواستگزار لازمی ہوتا ہے لیکن جاتی امرا اراضی کیس میں نامعلوم درخواست گزار کی درخواست پر ایکشن لیا گیا۔

حکومت کی جانب سے بیگم شیم اختر کے نام اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کیلئے جو کارروائی کی گئی اس کا ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div