Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب: 26 تحصیلوں میں 10 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا...
شائع 06 مئ 2021 11:01pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ تیزی سے حقیقت میں بدل رہا ہے۔ لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو چکا ہے۔ پنجاب کی 26 تحصیلوں میں 32 مقامات پر 10120 گھر بنائے جا رہے ہیں۔ 10 مقامات رائے ونڈ، چونیاں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رائیونڈ میں پرائم منسٹرافورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے ۔ صوبے کے مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ گھر کا رقبہ 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے. کل امدادی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی ہے جبکہ اس رقبہ کی مارکیٹ ویلیو لاکھوں روپے میں ہے۔ گھر کی مجموعی لاگت تقریباً14لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ جبکہ درخواست گزار صرف ایک لاکھ 43 ہزار روپے جمع کرائے گا. تعمیرات کیلئے باقی رقم تقریباً 10 لاکھ روپے بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ حکومت پاکستان ہر گھر کیلئے 3لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div