Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں میں بھی کورونا کیسز

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں میں بھی کوروناوائرس کے کیسز...
شائع 07 مئ 2021 07:49pm

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں میں بھی کوروناوائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

گذشتہ روز کے بعد آج آنیوالے مسافروں میں بھی 4 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کرونا وائرس سے متاثرہ نکلے۔

کورونا سے متاثرہ 3 مسافر سعودی عرب سےجبکہ ایک قطرسے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے کے مطابق متاثرہ مریضوں کو ائیرپورٹ کے قریب واقعہ قرنطینہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دو روز قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافر کرونا مثبت نکلے تھے جبکہ ایک دن قبل قرنطینہ اسپتال سے بھاگنے والے مسافر جاوید کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

قرنطینہ سینٹر پر سکیورٹی تعینات نا ہونے سے مریض فرار ہوا تھا

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div