Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اٹھارہ اشیائے ضروریہ مہنگی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی، چینی اور آٹے سمیت 18 اشیائےضروریہ...
شائع 07 مئ 2021 11:14pm

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی، چینی اور آٹے سمیت 18 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نےمہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے ۔ جس کے مطابق حالیہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوچکی ہے ۔ زندہ مرغی 27 روپے 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 31 روپے 27 پیسے اور چینی 78 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کیلے 10روپے 68 پیسےفی درجن مہنگےہوئے ۔ مٹن 7 روپے 8پیسے فی کلواور بیف 5 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ دال مونگ،دال ماش،گھی اوردودھ بھی مہنگا ہوا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انڈے اوسطاً 9روپے 52 پیسے فی درجن ، پیازایک روپے 38 پیسے اور آلو 62 پیسے فی کلو سستا ہوا ۔ ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 70 روپے 95 پیسےسستا ہوا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div