Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پاکستان کا چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ

پاکستان چین سے بڑی مقدار میں کوروناویکسین خریدے گا۔سائنو فارم...
شائع 17 جون 2021 10:49pm

پاکستان چین سے بڑی مقدار میں کوروناویکسین خریدے گا۔سائنو فارم ،سائینو ویک اورکین سائنو 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوزخریداری کے معاہدے طے پا گئے۔دسمبر تک مرحلہ وارملک لایا جائے گا۔

پاکستان نے چین سے دوکروڑسے زائد کورونا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اورکین سائینو شامل ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق چینی کمپنیزسے خام مال اورتیارکورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔ سائینوفارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوزپاکستان کو دسمبرتک مرحلہ وار ویکسین فراہم کرے تاہم کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیارویکسین اورخام مال کامعاہدہ طے پایا۔پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزخریداری کی ہے۔

نو جون کووزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کےلئے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دی گئی تھی۔اجلاس میں ایک ارب ڈالرزکی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

china

پاکستان

covid

Vaccination

Agreement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div