Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

'بنی گالا کی ڈکٹیشن سے کمشیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا'

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بنی گالا کی ڈکٹیشن...
شائع 23 جولائ 2021 07:40pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بنی گالا کی ڈکٹیشن سےکشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، عمران خان نےمسلمانوں پرظلم کرنےوالےمودی کی کامیابی کی دعاکی، بنی گالا کی ڈکٹیشن سےکشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام نےتمام ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مظفرآباد میں اتنا بڑاجلسہ پہلےکبھی نہیں ہو۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آزادکشمیرکےعوام پیپلزپارٹی کی3نسلوں کےساتھ ہیں، 25جولائی کو مظفر آباد میں تیر چلےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےختم ہونےکادعویٰ کرنےوالےمظفرآبادکےجیالوں کودیکھ لیں، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام کوتبدیلی سےبچانےکیلئےووٹ مانگنےآیاہوں، کشمیرکافیصلہ کشمیریعوام کرینگے،کوئی اورنہیں۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ بنی گالا کی ڈکٹیشن سےکشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، رائےونڈکی ڈکٹیشن نےکشمیرکازکونقصان پہنچایا، آپ فیصلےکرتےہوتو اپنےبچوں کاسوچتےہو، کوئی اورفیصلہ کرتا ہےتواپنےمفادات کاسوچتاہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ن لیگ نےمظفرآبادمیں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں، پیپلزپارٹی کشمیرپرکسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی، ہم سےاستعفامانگنےوالوں نےآزادکشمیرحکومت سےاستعفادیا؟

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولائی کو پی پی پی حکومت بنائے گی، ہمارےوزیراعظم کاپہلاکام تنخواہ اورپنشن میں اضافہ ہوگا،

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نےمسلمانوں پرظلم کرنےوالےمودی کی کامیابی کی دعاکی، مودی سے خیر کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کونکالناہےتواپوزیشن کو ایک ہوناپڑے گا، بجٹ کے دوران ن لیگ نے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیرکےبہادرعوام جھکتےاوربکتےنہیں ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی عمران خان کوشکست دےسکتی ہے، عمران خان مریم صاحبہ کےبیٹےکیخلاف تقریرکرتےہیں، کیاہم نئی نسل کوگالیاں دینےوالے سیاست سکھارہےہیں۔ کشمیرکےعزت دارعوام اس قسم کی سیاست کونہیں مانتے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام گندی سیاست کومستردکرکےتیرپرنشان لگائیں گے، عمران خان کا گندا وزیر کہتا ہےبھٹوغدارتھا، غدارغدار کی سیاست کرنےوالےآئینہ دیکھیں،مودی کی کامیابی کی دعادینےوالےبھٹوشہید کوغدارکہہ رہےہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انہوں نےکلبھوشن کواین آراودیا،ابھی نندرکوچائےپلائی، بھٹوشہید نےپاکستان کوآئین دیا، بھٹونےتختہ دارپرلٹک کربھی سمجھوتا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کیاکشمیری عوام کشمیرکاسودا کرنےوالوں کوووٹ دینگے؟ ہم کشمیری نوجوان کو روزگاردلواناچاہتےہیں، کشمیرکی ترقی کیلئےعوام پیپلزپارٹی کوووٹ دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div