Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی،کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر...
شائع 23 جولائ 2021 07:58pm

کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی،کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر اقبال نور انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی.ڈاکٹراقبال نوری2ہفتےقبل کوروناسےمتاثرہوئےتھے.ایک ہفتے سے نجی اسپتال میں داخل تھے.

ڈاکٹراقبال نوری کو4روزقبل وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیاتھا۔101ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے165افرادانتقال کرچکےہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایک بارپھر شادی ہالز،تعلیمی ادارے اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کےک گئے۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کسیز کی شرح 10.3 فیصد ہے، کراچی میں گزشتہ روز 21.58 کیسز تھے، 457 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 35 فیصد مریض اجتماع میں شرکت سے وباءکا شکار ہوئے، 23 فیصد کو شادی کی تقریب اور17 فیصد کو مارکیٹ سے وائرس لگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کورونا کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں،اجلاس میں اہم فیصلے کر رہے ہیں ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے، شادی ہالزدیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس میں ٖفیصلہ کیا گیا کہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں بند ہوں گے صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا، صرف کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div