Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صدر پاکستان کا نوٹس

صدر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس...
شائع 23 جولائ 2021 09:02pm

صدر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ ، وزارت صحت اور مذہبی امور کو خطوط لکھے گئے ہیں،

صدر مملکت نے عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے،

خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات ازحد ضروری ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div