Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہنے پر اتفاق

بین الصوبائی سیکریٹریز تعلیم کے اجلاس میں بورڈز امتحانات شیڈول...
شائع 28 جولائ 2021 07:42pm

بین الصوبائی سیکریٹریز تعلیم کے اجلاس میں بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہنے اور موسم گرما کی چھٹیاں نہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدرکی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ صوبائی سیکرٹریز ایجوکیشن نے ویڈیو لنک سے شرکت کی ،اجلاس میں ملک میں کورونا صورتحال سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے تاہم اسکولز دو اگست کو ہی کھولے جائیں گے ۔ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہو گا ۔ تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت سکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود ملک سے باہر ہیں ۔ وطن واپس آنے کے بعد بین الصوبائی وزرائےکانفرنس بلائی جائے گی جس میں تعلیمی ادارے کھولنے اور امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا ۔

تاہم کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div