Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نور مقدم کا قتل،ظاہر جعفر کے والد اور والدہ کی فیملیز کی مذمت

نورمقدم کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور اب اس میں کافی...
شائع 28 جولائ 2021 08:33pm

نورمقدم کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور اب اس میں کافی پیشرفت بھی ہوچکی ہے جبکہ پولیس نے ظاہر جعفر کے والدذاکر جعفر اور اس کی والدہ عصمت کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ظاہرجعفر کے والدین کا تعلق ملک کے معروف کاروباری گھرانوں سے ہے ۔

تاہم اب ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت کی فیملیز کی جانب سے مقتولہ نور مقدم کے وحشیانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں نور مقدم کی فیملی سے اظہار افسوس کیا گیا ۔

بیان میں نور مقدم کے وحشیانہ قتل کی تاخیر سے مذمت پر معذرت کا بھی اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ایسا اسلئے ہوا کیونکہ اس وحشیانہ قتل اور اسکے غم کے باعث فیملی شدید صدمے سے دوچار تھی۔

ظاہر جعفر کی والدہ کی آدم جی فیملی کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ عمل سے انکو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نور مقدم قتل کیس میں ہر صورت انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جانا چاہیئے،اور کسی بھی شکل میں آدم جی فیملی نے ظاہر جعفر کو نہ معاونت مہیا کی ہے اور نہ یہ آئندہ کی جائیگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div