Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

سندھ: دوہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاون کیلئے اجازت طلب

سندھ حکومت نے صوبے میں دو ہفتےکیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کیلئے...
شائع 28 جولائ 2021 10:41pm

سندھ حکومت نے صوبے میں دو ہفتےکیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کیلئے این سی او سی سے اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے درخواست کی ہے کہ کورونا وباء کی صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ اب کوئی رسک نہیں لیا جاسکتا،وفاق اور این سی او سی سندھ حکومت سے تعاون کرے۔

سندھ حکومت نے این سی او سی سے لاک ڈاون کی اجازت مانگ لی، ذرائع کے مطابق تاہم اس حوالے سے جمعہ کو حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورتحال پراسد عمر جمعرات کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک تیز ہوگیا ہے۔ کراچی میں وائرس کی پھیلاؤ کی شرح چھبیس فیصد سے بھی اوپر چلی گئی۔

شہر قائد کے سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتالوں میں اضافی اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سروسز اسپتال، کورنگی اسپتال، لیاقت آباد اور نیو کراچی اسپتال میں اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی اور کمشنر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شہر میں ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کیا جائے، شام چھ بجے کے بعد شہر میں مکمل پابندی لگائیں۔ کوئی غیر ضروری باہر نہ نکلے۔ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات لیں گے۔

وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کراچی میں چھبیس اور حیدرآباد میں دس فیصد ہوگئی، کراچی شرقی میں تینتیس فیصد، کورنگی میں اکیس، سینٹرل میں بیس، غربی میں اُنیس، ملیر اور جنوبی میں سترہ سترہ فیصد کیسز ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div