Aaj News

پاکستان اور ایران، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر متفق

پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر...
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2021 01:22am

پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی.

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محموقریشی نے کہا پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ایران کا دورہ کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

Iran

Foreign Ministers

Comments are closed on this story.