Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

برطانیہ : شہباز شریف منی لانڈرنگ مقدمے سے بری

برطانیہ میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا ...
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2021 10:50pm

برطانیہ میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے،دونوں کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دئے گئے۔

شہباز شریف اور سلمان شہباز بر طانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے۔

شہباز اور سلمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ 20ماہ کی تحقیقات کے بعد جمع کرائی گئی۔ برطانوی اداروں نے تحقیقات پاکستان کی درخواست پرکی۔ شہباز شریف اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

برطانوی عدالت کے فیصلے پر شہبازشریف نے اپنا ردعمل دیا ہے ، ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرخم کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکراحسان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ میری ہی نہیں نوازشریف کی بھی بریت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، حقیقت ہے کہ سچ تمام جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div