Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'نواز شریف کے بیانیے یا پالیسی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا'

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے...
شائع 28 ستمبر 2021 12:48am

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے یا پالیسی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا کہ ان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں جب کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے توپھر وہاں اپنی رائے کا اظہار مناسب نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ میں کوئی دھڑے نہیں جنہوں نے دھڑوں کی بات کی ان کا جواب پھر وہی دے سکتےہیں۔

اس سے قبل تئیس ستمبر کو مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کاوقت آئے گاتو دیکھیں گے،میں کسی ایکسٹینشن کےگناہ کا حصہ نہیں رہی ۔ انتخابی اصلاحات کو غیرمؤثرسمجھتی ہیں،عمران خان ملک کےپہلےسرٹیفائیڈچورہیں ،پی ٹی آئی کو کوئی ٹکٹ لینےوالانہیں ملےگا

صحافی نے مریم نواز سوال کیا کہ کیاآرمی چیف کی طرح چیئرمین نیب کوایکسٹینشن دیں گی؟جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کاوقت آئے گاتو دیکھیں گے،میں کسی ایکسٹینشن کےگناہ کا حصہ نہیں رہی۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےپریشان ہیں،مسلم لیگ ن خاموش نہیں،آواز اٹھارہی ہے،اپوزیشن کو عوام کےساتھ کھڑا ہونا چاہیئے،جب بھی کوئی حکومت کی نااہلی کی نشاندہی کرتاہےیہ اپوزیشن پرچڑھائی کرتی ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنےکا نیا طریقہ ہے،جس کی حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پرہو،اس کا فری اینڈ فیئرالیکشن سےکیاتعلق ہے،ملک میں منگائی اوردیگر مسائل کی وجہ پاکستان نہیں حکومت کی نااہلی ہے،وزیراعظم خود احتساب کی باتیں کرتےتھے،اب فرار اختیارکررہےہیں۔

نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری ہوتاہے، جاوید لطیف نوازشریف کے سچے سپاہی ہیں،یہ معاملہ عالمی سطح پرپاکستان کیلئےمسئلہ بن سکتاہے،حکومت کےتمام اقدامات کی طرح ویکسی نیشن بھی جعلی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کو غیرمؤثرسمجھتی ہوں،عمران خان ملک کےپہلےسرٹیفائیڈچورہیں ،پی ٹی آئی کو کوئی ٹکٹ لینےوالانہیں ملےگا،ای وی ایم ان کے کسی کام نہیں آئےگی،سب کو افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div