Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی ...
شائع 28 ستمبر 2021 01:17am

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا ۔ پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس کے اجراء اوررویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے جاری کردیا گیا ۔ ایجنڈے میں ایوی ایشن ڈویژن سروسزانٹرنیشنل ہوٹل ،ایوی ایشن پالیسی اور عملدرآمد شامل ہے۔

وزارت داخلہ ویزہ پراسس سے متعلق بریفنگ دے گی ۔کاروباراورانسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی جائے گی ۔ پاکستان نرسنگ کونسل کے معاملے بارے آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دی جائے گی ۔

کورونا وائرس سے نمٹںے کیلئے انڈونیشیا میں طبی عملہ بھیجنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق پربھی غورکیا جائے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div