این سی او سی : تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ
کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی نے تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے اور 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے.
اسدعمرنے ٹویٹ لکھا کہ تعلیمی اداروں کومعمول کےمطابق کھولنےکافیصلہ کیاہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ 11اکتوبرسےتعلیمی ادارےمعمول کےمطابق کھل جائیں گے۔
دوسری جانب کورونا کے باعث آج مزید 46 افراد جان سے گئے جبکہ 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,032 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,255,321ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 75 ہزار 212، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05ہ زار 930، بلوچستان میں 33 ہزار 026، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 299 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 032 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 20،20 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 05 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔