Aaj TV News

BR100 4,607 Decreased By ▼ -61 (-1.3%)
BR30 20,274 Decreased By ▼ -618 (-2.96%)
KSE100 44,629 Decreased By ▼ -192 (-0.43%)
KSE30 17,456 Decreased By ▼ -66 (-0.38%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,265,650 603
DEATHS 28,300 20
Sindh 466,154 Cases
Punjab 438,133 Cases
Balochistan 33,133 Cases
Islamabad 106,504 Cases
KP 176,950 Cases

پیپلزپارٹی نے پختون قوم کو دہشتگرد کہنے پر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کامطالبہ کردیا ۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اخونزادہ چٹان اورسینیٹر روبینہ خالدکے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور بولے کہ محسن قوم ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی رحلت پر افسوس ہے، ان کے انتقال سے پاکستان ایک بڑی شخصیت سے محروم ہوگیا،حکومت نے ڈاکٹرقدیر کی فیصل مسجد کے احاطہ میں تدفین کی وصیت پوری نہیں کی۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ۔ اب فوج جیسے ادارے کو متنازع نہ بنایا جائے۔

سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ ان سے چھٹکارہ ضروری ہوگیاہے ۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں وہ وزیراعظم ملا ہے جو جس چیز کو ہاتھ لگاتا ہے وہ مٹی ہو جاتی ہے، اس نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، بولیں، ان کا سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ ملک تباہ کر دے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اخونزادہ چٹان نے کہاطالبان کا بیانیہ اسلام، جہاد اور خلافت کا ہے، طالبان نے کبھی پختونوں یا قوم پرستی کی بات نہیں کی ۔