Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے ایک اور جھٹکا تیار ہے،حکومت نے بجلی...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:11pm

مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے ایک اور جھٹکا تیار ہے،حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، وفاقی کابینہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمت 83ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویز دیئے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر مزید کڑی شرائط قبول کرلی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div