Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دسویں جماعت جنرل گروپ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت جنرل گروپ اور قوت سماعت...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:41pm

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت جنرل گروپ اور قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی طلباء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس سروس پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت جنرل گروپ اور قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی طلباء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کے مطابق جنرل گروپ میں 19638 طلباء وطالبات رجسٹرڈ ہوئے، 18640 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جبکہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.10 فیصد رہا،جنرل گروپ میں 733 طلباء نے اےون گریڈ، 1622 طلباء نے اے اور 2810 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا 3842طلباء نے سی گریڈ، 4697نے ڈی اور 4355 طلباء نے ای گریڈ حاصل کیا۔

اضافی پرچہ دینےوالے کامیاب طلبہ وطالبات کی تعداد 277 رہی ۔

قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی طلباء وطالبات میں سے 104 امتحانات میں رجسٹرڈ ہوئے 99 طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے،98 فیصد نے فرسٹ ڈویژن حاصل کیاجبکہ نتائج میں کامیابی کا تناسب 98.99 فیصد رہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div