Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

نور مقدم قتل کیس کی سماعت، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، مدعی...
شائع 15 اکتوبر 2021 07:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، مدعی مقدمہ شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا گیا ، جبکہ فریقین سے بیس اکتوبر تک جواب طلب کرلیا گیا، ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے والدین کی ٹرائل کورٹ کے سات اکتوبر کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل اسد جمال نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد فراہم نہیں کئے گئے ۔ کل عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔

بیس اکتوبر کو ٹرائل کورٹ میں شہادتیں قلمبند ہونگی۔ بیس اکتوبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کریں۔

بعد ازاں عدالت نے مدعی مقدمہ شوکت مقدم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے بیس اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ۔ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے کمرہ عدالت میں جواب طلبی کا نوٹس وصول کرلیا ۔ ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کیا گیا۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین زاکر جعفر اور عصمت زاکر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div