Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اسلام تلوارسےنہیں پھیلا،یہ بڑا فکری انقلاب تھا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام تلوارسےنہیں پھیلا،یہ بڑا...
شائع 19 اکتوبر 2021 07:27pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام تلوارسےنہیں پھیلا،یہ بڑا فکری انقلاب تھا، اللہ تعالیٰ نےنبی کریمﷺکی سیرت سےسیکھنےکاحکم دیا۔

قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کااختتامی سیشن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہروں کی سجاوٹ کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ رسول اللہﷺمدینہ تشریف لائےتووہاں 600مسلمان تھے، کچھ سالوں میں مسلمان پوری دنیا میں پھیل گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام تلوارسےنہیں پھیلا،یہ بڑا فکری انقلاب تھا، اللہ تعالیٰ نےنبی کریمﷺکی سیرت سےسیکھنےکاحکم دیا۔ رسول اللہﷺنےمدینہ منورہ کی ریاست کومثال بنایا، اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوبہت نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں عظیم قوم بننےکیلئےمدینہ کےاصول اپنانےہوںگے، رسول اللہﷺنے فرمایا اچھےکواچھا،برے کوبرا کہو، ایمانداری،صداقت،سچائی مسلمانوں کی پہچان تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامی معاشرےکی بنیاد انصاف پر رکھی گئی، طاقتوراورکمزورکیلئےالگ قانون ہونےسےقومیں تباہ ہوئیں، قانون کی بالادستی کےبغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، ترقی یافتہ ممالک میں کمزوروں کوانصاف فراہم کیاجاتاہے، جہاں طاقت کی حکمرانی ہووہاں جنگل کاقانون ہوتاہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ منورہ پہلی فلاحی ریاست تھی، انصاف اورانسانیت سےقوم مضبوط ہوجاتی ہے، پانی پت فتح کرنےوالاہندوستان پرحکومت کرتاتھا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں قانون کی حکمرانی نہیں تھی، تاریخ میں کبھی بھی کوئی افغانستان کوفتح نہ کرسکا، افغانوں نے ہمیشہ اپنی آزادی کیلئےجدوجہد کی۔

انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں میرٹ کا نظام تھا، اسلام نےخواتین کوحقوق دلائے، غلاموں کوآزادکرکےمعاشرےکاحصہ بنایاگیا، غلاموں نے ریاستوں کے حکمران بن گئے، ریاست مدینہ میں معمرافرادکیلئےپنشن کاانتظام کیاگیا، اسلام میں حصول تعلیم کی اہمیت پرزور دیاگیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغرب نےاسلام کےاصولوں پرعمل کرکےترقی کی، ہم اسلامی اصولوں سےہٹنےکےباعث پیچھے رہ گئے، برطانیہ میں جھوٹاگواہ پیش کرنےپرلارڈکو3سال جیل ہوگئی۔

پاناما سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس میں بڑے بڑے جھوٹ بولے گئے، پاناماکیس میں قطری خط جیسےجھوٹ بولے گئے، برطانیہ میں قطری خط آتا تواسی وقت سزا ہوجاتی، اس کے بعد کیلبری فونٹ آگیا، برطانوی پارلیمانی نظام اخلاقیات پرقائم کی گئی،

اس موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اتھارٹی بنانےکامقصد قوم کی اصلاح کرنا ہے، اور وہ جب تک زندہ ہیں انصاف کی بالادستی کی جنگ لڑے رہیں گے۔

اس موقعے پر حکومتی پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں بلاسود قرض دیں گے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں عوام کوسستے گھردیں گے، خیبرپختونخوا میں ہرخاندان کوصحت کارڈ دےچکےہیں، پنجاب میں مارچ تک ہرخاندان کےپاس صحت کارڈ ہوگا، احساس پروگرام کےتحت غریبوں کی کفالت کررہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div