'مجھے جھکانے کی بار ہا کوششیں کی گئیں مگر وہ ناکام رہے'
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میں پی پی کا سچا جیالا ہوں جو کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتا ، مجھے جھکانے کی بار ہا کوششیں کی گئیں مگر وہ ناکام رہے میں عوام دشمن حکمرانوں کو صفائی دینے کا پابند نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد استقبال کیلئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں جیئے بھٹو کا مقصد عوام کی نمائندگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی جیالوں کی دعاﺅں سے آج جیل سے رہا ہوا ہوں انشاءاللہ دیگر کیسز بھی جلد نمٹ جائینگےمیرا خاندان عوامی خدمت کی لیئے حاضر ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے جسم کو روح سے الگ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، آٹا، چینی، تیل اور دیگر اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت آسماں تک پہنچ گئی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک مین تعلیم کی بہت بڑی کمی ہے، تعلیم کی بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے کیونکہ ملک کے بچوں کو تعلیم اور شعور کی ضرورت ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی ترقی کا واحد حل جمہوریت ہے اورپیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لیئے بہت بڑی قربانیاں دیں ہمیں ادارے مضبوط کرنے چاہیئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔