Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سوئپ

ڈھاکا :پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو اننگ اور 8رنز سے...
شائع 08 دسمبر 2021 04:02pm

ڈھاکا :پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو اننگ اور 8رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کخلا ف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 48 رنز بنائے۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

ساجد خان نے 42 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

پاکستان

Bangladesh

PAK vs BAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div