Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر نے عدالت میں درخواست دائرکی، جس میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
شائع 19 اپريل 2022 12:44pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں درخواست دائرکی، جس میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے کیخلاف ہے،نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست قرار دی جائیں ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

شیڈول

Chellange

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div