Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سرکاری خرچ پر عمران خان کے علاج کی پیشکش

معیشت تباہ کرکے"میرجعفر نیازی" نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی، عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2022 10:10am

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سرکاری خرچ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج کی پیشکش کردی۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے"میرجعفرنیازی" نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیر اور مشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ "خاص حالت "میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے کوئی اسے اسپتال لے جائے، سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں، مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Interior Minister

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div