Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا جس کے تحت وزارتِ خزانہ نے قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔
شائع 30 اپريل 2022 08:47pm
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔  فوٹو — فائل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا جس کے تحت وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149روپے86پیسےفی لیٹربرقرار ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت144 روپے 15پیسے، مٹی کا تیل 125روپے56پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت118روپے31پیسے برقرار ہے۔

پاکستان

Petrol

Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div