Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کیا آپ کو معلوم ہے جامن وٹامن سی کا بڑا ذریعہ ہے؟

لوگوں پسندیجامن یعنی کالا بیرجو وٹامن سی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ جامن ایک ایسا پھل ہے، جو بے چینی کو کم کرتا ہے،...
اپ ڈیٹ 13 مئ 2022 12:26pm

لوگوں کا پسندیدہ پھل جامن یعنی کالا بیر، جو وٹامن سی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔

جامن ایک ایسا پھل ہے، جو بے چینی کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہت بہترین ہے۔

اس کے ساتھ ہی جامن نطر آنے میں بالکل فالسے کی طرح ہوتا ہے جبکہ جامن اور اس کا بیج دونوں ہی فائدہ مند ہیں۔

تاہم جامن کے بیج میں ایک کیمیکل ہوتا ہے، جسے اگر آپ گوشت کھانے کے بعد چوستے ہیں، تو یہ آپ کے خون میں شکر کی سطح کو بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ جامن کے بیجوں میں الکلائیڈز ہوتے ہیں جو ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کالا نمک کے ساتھ جامن کھا سکتے ہیں۔ لیکن بلڈ پریشر کے شکار افراد کو نمک کے استعمال پر ہمیشہ نظر رکھنی چاہیے۔

جامن ہیٹ اسٹروک اور جن لوگوں کو چکر آتے ہیں ان میں مدد کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div