Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف سے مزاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج دوحہ روانہ ہوگا

آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ایک سال کے لئے توسیع متوقع ہے جس میں قرض کی رقم 6 ارب سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کیے جانے کا امکان ہے۔
شائع 17 مئ 2022 06:23pm
مزاکرات کا آغاز 18 مئی سے دوحہ میں ہوگا۔ فوٹو — فائل
مزاکرات کا آغاز 18 مئی سے دوحہ میں ہوگا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مزاکرات کے لئے پاکستانی وفد آج قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوحہ مزاکرات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ایک سال کے لئے توسیع متوقع ہے جس میں قرض کی رقم 6 ارب سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وفد کے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام سے متعلق مزاکرات کا آغاز 18 مئی سے دوحہ میں ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی، گیس جب کہ زرعی اور صنعتی شعبے کے لئے تمام سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، پاکستانی وفد سے مزاکرات کے لئے آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن بھی دوحہ پہنچ رہا ہے جس کی سربراہی نیتھن پورٹر کریں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div