Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

آئی ایم ایف اور پاکستان : پالیسی سطح کے مذاکرات 24 اور 25 مئی کو ہوں گے

آئی ایم ایف کے مطالبے پر پر پاکستان نے مرحلہ وار قیمتیں بڑھانے کا پلان سامنے رکھا ہے۔
شائع 22 مئ 2022 12:15pm
مذاکرات کے بعد قرض کی رقم کے حوالے سے فیصلہ ہوگا ــ فوٹو فائل
مذاکرات کے بعد قرض کی رقم کے حوالے سے فیصلہ ہوگا ــ فوٹو فائل

دوحہ : آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تکنیکی کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات 24 اور 25 مئی کو ہوں گے۔

آج نیوز کے مطابق 96 کروڑ ڈالر کی قرضے کی قسط کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان دوحہ میں جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم آئی ایم ایف کے مطالبے پر پر پاکستان نے مرحلہ وار قیمتیں بڑھانے کا پلان سامنے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سبسڈی فوری ختم کرکے عوام پر یک مشت اتنا بوجھ ڈالنا ممکن نہیں، مرحلہ وار تمام سسبڈی واپس لینے پر پاکستان تیار ہے۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عام لوگوں تک ہی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئ ہے۔

مزید کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں ہر طرح کی کمی لانے کا پلان ہے،بجٹ کے حوالے سے بھی اقدامات پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جارہا۔

علاوہ ازیں مذاکرات کے حتمی دور میں امید ہے بہتر فیصلے ہوں گے، پوری ٹیم کوشش کررہی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں۔

واضح رہے کہ حتمی دور میں اہم فیصلے ہونگے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے بعد پاکستان کے حوالے سے قرض کی رقم کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

pakistan economy

IMF

International Space Station

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div