Aaj.tv Logo

چار سال بعد نئے فُل ٹائم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان پہنچ گئے

23 مئ 2022
<p>جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔  فوٹو — فائل</p>

جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چار سال بعد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، چار سال بعد پاکستان میں فل ٹائم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جن کا استقبال دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانہ کے حکام نے کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم ایک سینئر سفارت کار اور مشرق وسطی کے ماہر ہیں جنہوں نے 19 مئی بروز جمعرات کو واشنگٹن میں بحیثیت سفیر حلف اٹھایا تھا جب کہ ذرائع نے بتایا کہ امریکی ناظم الامور اینجلا گزشتہ روز وطن واپس لوٹ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔