Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس 13جون کو طلب

کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نہ بن سکا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔
شائع 11 جون 2022 03:57pm
کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نہ بن سکا، فوٹو فائل
کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نہ بن سکا، فوٹو فائل

لاہور: صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس 13جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ 13 جون کے بجٹ اجلاس سے قبل مکمل کرنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز پیپلز پارٹی کے وزراء کو ان کی من پسند وزارتیں دیں گے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن پنجاب کابینہ کے وزراء سے حلف لیں گے۔

تاہم کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نہ بن سکا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔

PMLN

punjab cabinet

punjab budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div