Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بھارت اور بنگلادیش میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 80 سے زائد افراد ہلاک

بھارت اور بنگلادیش میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہے جبکہ چین میں بھی موسلادھاربارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔
شائع 21 جون 2022 09:31am
بھارتی ریاست آسام میں 32 اضلاع میں گھر ڈوب گئے
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بھارتی ریاست آسام میں 32 اضلاع میں گھر ڈوب گئے فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بنگلادیش کا شہر سلہٹ مکمل طو پر ڈوب گیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بنگلادیش کا شہر سلہٹ مکمل طو پر ڈوب گیا فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نئی دہلی ، ڈھاکا: بھارت اور بنگلادیش میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہے، مختلف حادثات میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارتی ریاست آسام میں 32 اضلاع میں گھر ڈوب گئے جبکہ مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

بنگلادیش کا شہر سلہٹ مکمل طو پر ڈوب گیا، سڑکوں اور گلیوں میں کشتیاں چلنے لگیں، انتظامیہ نے فوج طلب کرلی۔

دوسری جانب چین میں بھی موسلادھاربارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی، جنوبی چین میں بارش کےبعد سیلاب کے باعث ہزاروں دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

سیلابی ریلےمیں گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے اورلوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

india

china

New Delhi

flood

Bangladesh

Dhaka

heavy rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div