Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیس بُک کا پلیٹ فارم پر جعلی ری ویوز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بزنس پیجز سے نامناسب مواد پر مشتمل جائزوں اور ایسے ری ویوز کو بھی ہٹایہا جائے گا جن کا اس کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہوگا
شائع 24 جون 2022 11:07pm
اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ فوٹو — اے ایف پی
اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ فوٹو — اے ایف پی

معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے پلیٹ فارم پر لکھے جانے والے جعلی ری ویوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس بڑے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی کمیونیٹی فیڈ بیک پالیسی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔فیس بک کی نئی ہدایات بزنس پیجز کو ان کے گاہکوں کو مطمئن کرنے کے لیے پیش کی گئی سہولتوں کا ناجائز استعمال کرنے کے لیےلکھے جانے والےصارفین کے جعلی ریویوز سے بچائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزنس پیجز سے نامناسب مواد پر مشتمل جائزوں اور ایسے ری ویوز کو بھی ہٹایہا جائے گا جن کا اس کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اس ضمن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر گاہک یا بزنس کا تبصرہ ہٹا دیا جائے گا، کاروبار کی پروڈکٹ ٹیگز و لِسٹنگ تک رسائی روک دی جائے گی۔

فیس بُک نے مزید کہا کہ حالیہ نئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر صارف کی کسی دوسری میٹا پروڈکٹس یا فیچرز تک رسائی معطل ہوگی یا اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ ۔

فیس بک

meta

reviews

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div