Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
30 Shawwal 1445  

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شائع 05 جولائ 2022 11:18am
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی کے قریب مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی میں پہنچ کر ٹیکٹنگ آفیسر شوکت اور کانسٹیبل حبیب اللہ پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نیتجے میں دونوں ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

firing

KPK

DI Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div