Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کالے ہرن کو مارنے کا واقع: گینگسٹر کی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

سلمان خان پر الزام ہے کہ اپنی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ پر انہوں نے جودھپور کے قریب دو کالے ہرن مار دیے تھے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 10:26am
سلمان خان پر الزام ہے کہ اپنی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ پر انہوں نے جودھپور کے قریب دو کالے ہرن مار دیے تھے۔ تصویر:: ٹائمز آف انڈیا (فائل)
سلمان خان پر الزام ہے کہ اپنی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ پر انہوں نے جودھپور کے قریب دو کالے ہرن مار دیے تھے۔ تصویر:: ٹائمز آف انڈیا (فائل)

بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکیاں دی جارہی ہیں، اور یہ کالے ہرن کے واقع سے متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگسٹر لارینس بشنوئی کو گرفتار کرلیا تھا اور انہیں دھمکیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

دہلی پولیس سپیشل سیل نے انکشاف کیا ہے کہ لارینس بشنوئی ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے کالے ہرن واقع سے متعلق سلمان خان کو دھمکیاں دی ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ اپنی فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ پر انہوں نے جودھپور کے قریب دو کالے ہرن مار دیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ نیوز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق رواں برس جولائی 10 کو لارینش بشنوئی نے وہ اور ان کی برادری سلمان خان کو کالے ہرن کے واقع پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

پولیس کے اسپیشل سیل کا کہنا ہے کہ لارینس بشنوئی اپنے فیصلے کو صرف اس وقت بدلیں گے جب سلمان خان سب سے سامنے اس واقعے پر معافی مانگیں گے۔

سلمان خان کے وکیل ہستیمال سراسوت نے جودھپور پولیس اسٹیشن میں انہیں دھمکیاں ملنے کی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں خط کے ذریعے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خب پر انگریزی کے حروف ‘ایل’ اور ‘جی’ درج تھے جس کا مطلب ہے لارینس بشنوئی۔

دھمکیوں کے باعث سلمان خان اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہفتے کو ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی میں بھی نہیں نکلے، جس کے باہر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کی منتظر تھی۔

Salman Khan

Bollywood

blackbuck

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div