ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

سونے کے بھاؤ میں یکدم 3 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 02 اگست 2022 05:54pm
فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 3 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 3 ہزار 1 روپے کمی سے ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 14 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 786 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔