دورہ نیدر لینڈز اور ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ نیدر لینڈز اور ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل نیدر لینڈ کےخلاف 3ون ڈے میچز کے لیے 16 کھلاڑیاں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Chief selector Muhammad Wasim is addressing the media at GSL regarding the 🇵🇰 squads announced for the Netherlands ODIs and ACC T20 Asia Cup.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 3, 2022
Watch live ➡️ https://t.co/JMxzcwyn0s#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/3WQQUr5ech
آؤٹ آف فارم حسن علی کو ڈراپ کردیا گیا، حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دے کران کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دونوں اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا جبکہ سلمان علی آغا کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی 20 اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
نیدرلینڈز کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ
نیدرلینڈز کےخلاف 3میچزکے لیے ون ڈے اسکواڈبابراعظم(کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان )، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمودپرمشتمل ہے۔

ٹی 20 ایشیا کپ کے لئے قومی اسکواڈ
یواے ای میں ہونے والے ٹی20ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں بابر اعظم(کپتان )، شاداب خان(نائب کپتان )، آصف علی، فخر زمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادرشامل ہیں۔
🇵🇰✈️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 3, 2022
🚨 Pakistan's squads for Netherlands ODIs and ACC T20 Asia Cup 🚨
Read more: https://t.co/CsUoxtXc1H#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/4be4emR8Sy
دوسری جانب اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ 6سے 11اگست تک لاہور میں لگے گا،اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل 2 پریکٹس میچز کھیلیں گے۔
اسکواڈ 11اور12اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا،جہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔