Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ہر پاکستانی کو بااختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کو نہ صرف مختص نشستوں سے پر منتخب نشستوں سے بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی ملے۔
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 09:21pm
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں: اسکرین گریب
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں: اسکرین گریب

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو سیاسی ، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری مشترکہ اور واحد شناخت پاکستان ہے۔ ہم سب نے مل کر پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان میں اقلیتی برادری کی نمائندگی بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نہ صرف قانونسازی ہوگی بلکہ اس پر عمل کیا جائے گا، ہمارے اقدامات بتائیں گے کہ ہم جناح کے پاکستان میں یقین رکھتے ہیں۔ جہاں سارے پاکستانی برابر کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کو نہ صرف مختص نشستوں سے پر منتخب نشستوں سے بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی ملے۔ سندھ کابینہ میں پیپلزپارٹی کے اقلیتوں نمائندوں کی اکثریت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ نہ صرف سماجی، سیاسی ، معاشی مگر عملی طور پر ہم کیسے ہر پاکستانی کو وہ برابری کے حقوق دے سکتے ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح کا وعدہ تھا جو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا وعدہ تھا۔

اس سے قبل، وزیرخارجہ بلاول بھٹونے ڈائریکٹرشنگھائی تعاون تنظیم سے ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی کے تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں کا خطہ میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کی افادیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندانہ روئیوں جیسی برائیوں کے سدباب کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div