Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا
شائع 17 اگست 2022 06:18pm
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 5 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 5 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 770 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

karachi

Gold prices

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div