Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید سستا ہوگیا

2 روپے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 04:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 2 روپے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کے نرخ میں 4 روپے 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 221 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

پاکستان

Dollar

pakistani rupee

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div