بالی ووڈ اداکارہ نے عمران عباس سے کون سی خواہش کا اظہار کیا؟

عمران عباس نے بھارتی اداکارہ کے لیے گانا بھی گایا
شائع 12 ستمبر 2022 08:49pm

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے حال ہی مین انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

بحرین میں منعقدہ ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکار عمران عباس اور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں فنکاروں نے لائیو سیشن کیا جس میں دونوں کا کہنا تھا کہ اس لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے۔

لائیو سیشن کے دوران عمران عباس نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔

امیشا پٹیل نے لائیو سیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں ہم سب کو اور قوموں کو متحد کرتی ہیں۔

انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس موقع پر اداکار عمران عباس نے بالی وڈ فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ کا گانا ‘جانِ من جانِ من’ امیشا پٹیل کے لیے گایا، اس موقع پر امیشا نے کہا کہ یہ گانا ان کے لیے بہت یادگار ہے یہ گانا فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ کی شوٹ کے پہلے دن کی یادگار ہے۔