Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بابراعظم کی ‘کور ڈرائیو’ پاکستانی طلباء کو فزکس سکھائے گی

کرکٹ کپتان بابراعظم ان دنوں بآؤٹ آف فارم سہی لیکن انکی بلے بازی کا جادو پھربھی سرچڑھ کربول رہا ہے
شائع 14 ستمبر 2022 12:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان دنوں بھلےسے آؤٹ آف فارم سہی لیکن ان کی بلے بازی کا جادو پھربھی سرچڑھ کربول رہا ہے، جس کی بدولت اب طلباء فزکس بھی سیکھیں گے۔

سوشل میڈیا پربابراعظم سے متعلق دلچسپ سوال زیربحث ہے کہ کرکٹرکی کورڈرائیو پاکستان کے فیڈرل بُک بورڈ نے درسی کتاب میں شامل کی ہے؟۔

وائرل پوسٹس میں جماعت نہم کی طبیعیات ( فزکس ) کی کتاب کا ایک اسکرین شاٹ شیئرکیا جارہا ہے اور صارفین حیرانگی وخوشی کی ملی جلی کیفیت کے ساتھ یہ اطلاع آگے پہنچا رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ کے مطابق طلباء کو کائنیٹک انرجی (حرکی توانائی ) کے حوالے سے دی جانے والی مثال میں پوچھا گیا ہے کہ ، “ بابراعظم 150j کی قوت سے کورڈرائیوکھیلیں جبکہ گیند کا وزن 120گرام ہو تو یہ کس رفتار سے باؤنڈری پرپہنچے گی؟“

اگلے جملے میں درج ہے کہ ، “ایک فٹبالر450 گرام وزنی فٹبال کوکس قوت سے کِک مارے کہ وہ اس رفتارکوپہنچ سکے”۔

بابرکی اس پزیرائی کے علاوہ صارفین نے اپنی ٹویٹس میں کتاب میں لکھی جانےوالی انگریزی کے معیار پربھی سوالات اٹھائے۔

صحافی شیرازحسن نے پیشگوئی کی کہ اگلے چیپٹرمیں کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔

فزکس کے دلدادہ بھارتی صارف نے پوچھا گیا نیومیریکل حل کر کے دکھادیا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ اسکرین شاٹ واقعی اصلی ہے اور بابراعظم کی ’کورڈرائیو“ کو درسی کتاب میں شامل کرلیا گیا یا ہے نہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بُک بورڈ کی کتب وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ اندرون ملک تعلیمی اداروں کے علاوہ بیرون ملک بھی پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پڑھائی جاتی ہیں۔

cricket

babar azam

cover drive

Physics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div