Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اداکارہ شائستہ لودھی ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پریشان

ہر روز اس ملک میں تباہی کے نئے ریکارڈ ٹوٹتے ہیں
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2022 12:03am

ڈاکٹرشائستہ لودھی نے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار ٹوئٹر پر شیئر کردیے۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے لکھا کہ 2 میٹروپولیٹن شہروں کراچی اور راولپنڈی میں دو باتیں مشترک ہیں کہ ان کی آبادی بڑی اور وسائل محدود ہیں۔ ہر سال کی طرح دونوں شہر ڈینگی وائرس کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں صرف ستمبر میں 9 اموات اور تقریباً 1400 سے زائد ڈینگی کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 5 اموات اور 750 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر روز اس ملک میں تباہی کے نئے ریکارڈ ٹوٹتے ہیں ، ہر موسم گرما میں ہم ڈینگی کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھتے ہیں ، پاکستان میں زندگی رہنے کیلیے ایک مستقل جنگ جاری ہے جبکہ ریاست ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے کم سے کم اقدامات کرتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ کی یہی صورتحال ہے نہ صرف ڈینگی بلکہ ملیریا اور ڈائریا بھی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے ،سرکاری اور نیم سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں، بڑی تعداد میں اموات ہورہی ہیں ، خاص طور پر بچوں کیلئے بہت برا وقت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div