Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب کی ڈراونی فلم “کیان” ریلیز کردی گئی

اس فلم کا ریڈ سی فیسٹیول کے پہلے سیشن میں ورلڈ پریمیئر ہوا تھا
شائع 16 ستمبر 2022 08:01pm

سعودی عرب میں تیار ہونے والی ڈراونی فلم ‘کیان’ کو گذشتہ روز سعودی عرب کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

رپورٹ کے . اس فلم کا ریڈ سی فیسٹیول کے پہلے سیشن میں ورلڈ پریمیئر ہوا اور اس نے سعودی فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز بھی جیتے۔ فلم کی پروڈیوسر ایمن مطہر ہیں۔

ہارر فلم ‘کیان’ کی کہانی ایک سعودی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دوستوں سے ملنے جاتے ہیں اور حالات انہیں ایک ہوٹل میں بے چینی اور تناؤ سے بھری رات گزارنے پر مجبور کرتے ہیں،وہ اپنے آپ کو ماضی کے بھوتوں کے ساتھ تصادم میں پاتے ہیں۔

اس فلم میں پروڈیوسر ایمن مطہر نے اور سمر ششہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ہدایت کاری حکیم جمعہ کی ہے جو ان کا پہلا طویل افسانوی تجربہ ہے۔

Kyan

Saudi horror movie

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div