Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا مشکور ہوں، وزیراعظم

فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 01:07pm
فلسطینی بھائیوں کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فلسطینی بھائیوں کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے فلسطینی امدادی ٹیموں کامشکورہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد پر فلسطین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں، فلسطینی بھائیوں کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فلسطین کی جانب سےمتاثرکن عمل کبھی نہیں بھول سکتا،فلسطینی صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔

پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے نیویارک پہنچا ہوں، شہبا زشریف

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لئے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں، یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی گہرے غم اور درد کی کہانی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دوطرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا، اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد

ٹویٹر

Palestine

social media

PM Shehbaz Sharif

Floods in Pakistan