Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بالی ووڈ کے معروف اداکار 79 سال کی عمر میں چل بسے

وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 11:55pm

بھارتی فلم نگری کے سینئر اداکار ارون بالی 79 سال کی عمر میں اپنی فلم کی ریلیز کے دن چل بسے۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں 1942 کو پیدا ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، ارون بالی کا انتقال جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ہوا ہے۔

ان کی آخری فلم امیتابھ بچن کے ساتھ گڈبائے رہی، جو آج 7 اکتوبر کو ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

ارون بالی نے ٹی وی پر اداکاری کا آغاز 1989ء میں کیا، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تھری ایڈیٹ، پی کے، ائیرلفٹ، کیدرناتھ، پانی پت اور لال سنگھ چڈھا شامل ہیں۔

وہ بڑھاپے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھے، سینئر اداکار کو رواں سال کے آغاز میں ایک غیر معمولی اعصابی بیماری تشخیص ہوئی تھی ،وہ اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں زیر علاج رہے۔

Arun Bali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div