Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے صدر نے ہی ان کے سازشی بیانیے کو مسترد کردیا: فضل الرحمان

سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے عمران خان کو لایا گیا
شائع 12 اکتوبر 2022 08:35pm
Maulana Fazal Ur Rehman address In Mardan Jalsa | Aaj News

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے صدر نے ہی ان کے سازشی بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی تمام سازشیں ناکام بنائیں، وہ اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں اس کی چوریاں بھی عیاں ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا مجھے ہٹانے کی سازش کی گئی مگر اب ان کے صدر نے ہی کہہ دیا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو سازش کےتحت لایا گیا تھا، وہ بین الاقوامی سازش کے تحت ملک کے حکمران بنے، دنیا کو معلوم ہوگیا کہ آپ نے اسرائیل اور بھارت سے پیسا لیا۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ امریکا کو قبول نہیں تھا جس کو ناکام کرنے کے لئے ہی عمران خان کو حکمران بنا کر لایا گیا تھا۔

PDM

CPEC

imran khan

Arif Alvi

Mardan

Molana Fazal ur Rehman

Cypher

politics Oct 12 22