Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے 174 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
شائع 13 اکتوبر 2022 10:49am
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

سہ فریقی ٹی 20سیریز کے آخری گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس اور کپتان شکیب الحسن ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے جبکہ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی ایوریج سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی صفر رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

اس سے قبل آج کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم لگاتار 3میچ ہارنے کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں پاکستان سے 21 رنز ، نیوزی لینڈ سے دوسرے میچ میں 8 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 48رنز سے شکست ہوئی تھی۔

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

پاکستان

Bangladesh

PAK vs BAN

t20 tri series

christ church

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div