Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

ایس ڈی ایم سے متعلق زیر التوا منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں دور کریں، حکام کو ہدایت
شائع 17 اکتوبر 2022 11:50pm
اسلام آباد میں سعودی ڈویپلمنٹ فنڈ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی
اسلام آباد میں سعودی ڈویپلمنٹ فنڈ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات۔ فوٹو — آئی این پی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب نے پاکستان کی ہر طرح مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی قیادت کی ہمیشہ غیر مشروط حمایت اور مدد حاصل رہی ہے۔

شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہ توانائی کے اس سستے اور صاف ذریعے کو فروغ دینے پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سے متعلق زیر التوا منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں دور کریں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے گرانٹ اور قرضوں کی فراہمی سمیت سرمایہ کاری کی صورت میں بھی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Saudia Arabia

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div