Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت شائقین بالٹیاں اورشاپرلیکر پہنچیں

جومرضی ہوجائے، میچ ہم نے دیکھنا ہے
شائع 20 اکتوبر 2022 01:23pm
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

پاکستان کرکٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچزمیں جوش وجذبہ دکھانے کے حوالے سے مومن ثاقب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، شائقین منتظرہوتے ہیں کہ اس بڑے ٹاکرے میں مومن کیا دلچسپ کرنے والے ہیں۔

ایشیا کپ میں ”بھرپورپرفارمنس“ دکھانے والے مومن اب آسٹریلیامیں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھی بھرپور تیاری میں ہیں۔

انستاگرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیومیں ٹھںڈے موسم، باؤنسی پچز اور بارش کے امکانات پر فکرمندی کا اظہارکرنے والے مومن ثاقب نے اپنے مخصوص اندازمیں فالوورزکو محظوظ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی دوست بالٹیاں لے جائیں، شاپرلے جائیں لیکن گراؤنڈ میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ میچ ہم نے دیکھنا ہے جو مرضی ہوجائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حال ہی میں منائی جانے والی سالگرہ کے حوالے سے بھی مومن نے چٹکلہ چھوڑا کہ فنچ کیک بناکرلائے لیکن فنچ بھائی اگر میٹھے چاول ہوجاتے تو کیا ہی بات تھی۔

روہت شرما اور بابراعظم کی دوستی کو بھی مومن نے ’کرن ارجن‘ کی نظرسے دیکھا۔

آسٹریلیا کے خلاف ویرات کوہلی کی سُپرپرفارمنس کو سراہتے ہوئے مومن نے بابراعظم کی فُل فارم کو بھی سراہا اور ساتھ ہی شاہین کی واپسی کی بھی خوشی منائی۔

اپنی فکرمندی کا اظہار کرنےوالے مومن نے ایک اور ویڈیو میں سائیکل یاتراکرتے ہوئے بتایا کہ وہ 23 اکتوبر کومیلبورن میں ہونے والے اس بڑے ٹاکرے کیلئے نکل پڑے ہیں۔

مومن ثاقب کے فالوورزنے خوب محظوظ ہوتے ہوئے اپنے تبصروں میں انہیں جلد سے جلد میلبورن پہنچنے کی ہدایت کی تا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھی دلچسپ ویڈیوز اور تبصرے دیکھنے کو مل سکیں۔

cricket

T20 World Cup

Pakistan vs India

Momin Saqib

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div